غربت خاتمے کیلئے موجودہ نظام میں اصلاحات ناگزیر،ماہرین

غربت خاتمے کیلئے موجودہ نظام میں اصلاحات ناگزیر،ماہرین

اسلام آباد(نامہ نگار)ماہرین نے موجودہ معاشی دبائو کے دوران غربت سے موثر طور پر چھٹکارا پانے کے لئے موجودہ سماجی تحفظ کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار ماہرین نے یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی میں پاکستان میں سماجی تحفظ ،چیلنجز، مواقع اور اختراعات کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ماہرین نے کہا کہ ملک کے سماجی تحفظ کے نظام کو غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مخصوص بنیادی ڈھانچے کے ذریعے کمزور برادریوں کو بااختیار بنایا جا سکے ۔سوشل پروٹیکشن ریسورس سنٹر (ایس پی آر سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر صفدر سہیل نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ترسیل کے نظام اور پسماندہ گھرانوں کے معاشی حالات بہتر بنانے کی ایک موثر کوشش ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کے پروگراموں کو سماجی تحفظ میں شامل کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں