وارداتوں میں ملوث گروہوں کے 4کارندے گرفتار

وارداتوں میں ملوث گروہوں کے 4کارندے گرفتار

اسلام آباد(خبر نگار)تھانہ ہمک اور تھانہ کورال پولیس نے چوری اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث منظم گروہوں کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ہمک پولیس نے ملزم بلال کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلیا ،ملزم نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ادھر کورال پولیس نے ملزم سجاد فیروزکو گرفتار کرلیا، ملزم سے مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔تھانہ سنبل پولیس نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے نقدی، قیمتی موبائل فونز، وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن، خنجر اور مو ٹر سائیکل برآمد کرلیاگیا، ملزمان کی شناخت محبوب اور منصف عالم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں