جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں،15ملزم گرفتار

جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں،15ملزم گرفتار

اسلام آباد(خبر نگار)پولیس نے 15 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار ک رلیا، کراچی کمپنی پولیس نے رفاقت اور بشیر سے 11 بو تلیں شراب۔۔۔

رمنا پولیس نے مزمل سے ایک تیس بور پستول ، سنگجانی پولیس نے جاسم اور احمد اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول ، کھنہ پولیس نے ظہور سے ایک تیس بور پستول ، لو ہی بھیر پولیس نے شاہد سے 619گر ام ہیروئن ، پھلگراں پولیس نے یاسر اور شہریار سے 110گر ام ہیروئن اور ایک عدد آہنی مکا بر آمدکرلیا، غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر بھرنے پر سیکرٹریٹ پولیس نے وقار، ترنول پولیس نے رحیم، ضیا، محسن، عمر اور انعام کو گرفتار کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں