آئندہ ہفتے ہیریٹیج ایپ اور ٹی وی چینل کا اجرا

آئندہ ہفتے ہیریٹیج ایپ اور ٹی وی چینل کا اجرا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ آئندہ ہفتے ہیریٹیج ایپ اور ہیریٹیج ٹی وی چینل کا اجرا کیا جائے گا۔۔۔

 جو پاکستان کے ثقافتی ورثے کو فروغ دے گا،منگل کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر افنان اللہ کی زیر صدارت ہوا،کمیٹی نے اتفاق رائے سے گندھارا کلچر اتھارٹی بل 2023 کے فروغ اور تحفظ کے بل 2023 پرغور کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ کمیٹی اس سے قبل متفقہ طور پر اسے مسترد کر چکی ہے ، اس موقع پر سینیٹر کیشو بائی اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی اظہار خیال کیا ،کمیٹی نے کرتارپور صاحب میں سٹورز کی تعداد میں اضافے کی سفارش کی اور پاکستان میں مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کرتارپور راہداری کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اجلاس میں سینیٹرز پلوشہ محمد زئی خان، خالدہ عتیب، فوزیہ ارشد، فلک ناز،روبینہ خالد اور دیگر نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں