اسلام آباد،8سیکٹر زمیں کل گیس فراہمی 12گھنٹے کیلئے بند

اسلام آباد،8سیکٹر زمیں کل گیس فراہمی 12گھنٹے کیلئے بند

اسلام آباد (دنیارپورٹ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اسلام آباد کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔

 گیس سسٹم میں بہتری لانے کیلئے 5 اکتوبر بروز جمعرات سیکٹر ایف 8 کے مقام پر گیس پائپ لائن پر ہونے والے کام کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف 5 ، ایف 6 ،ایف 7 اور ایف 8 کے علاوہ سیکٹر جی5 ،جی 6 ،جی 7 اور جی 8کے صارفین کی گیس سپلائی صبح 8 بجے سے رات 8بجی تک معطل رہے گی۔ ترجمان نے مذکورہ سیکٹروں کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 اکتوبر کیلئے متبادل ایندھن کے انتظامات کر لیں۔ دریں اثنا انہوں نے صارفین کو گیس سے چلنے والے تمام آلات بند رکھنے اور خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی اپیل بھی کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں