آئی سی بی سیکٹرجی6تھری کے وائس پرنسپل کی قیمتی سائیکل کالج پارکنگ سے چوری
اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد کالج برائے طلبا G-6/3کے وائس پرنسپل کی قیمتی سائیکل کالج کی پارکنگ سے چرالی گئی۔
جس نے کالج کی سکیورٹی پر بڑا سوال کھڑا کردیا، تھانہ آبپارہ میں اسلام آباد کالج برائے طلباG-6/3کے وائس پرنسپل پروفیسر خمار گل نے مقدمہ درج کروادیا ۔ سکیورٹی کیمرو ں سے پتہ چلتاہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد آئے ایک نے سائیکل کا لاک توڑا اور دوسرا اس کو چراکر لے گیا۔