انڈونیشیائی سفارتخانہ میں فیملی گالا:زیورات، کپڑوں کی نمائش

اسلام آباد (الماس حیدر نقوی ) انڈونیشیا کے سفارتخانے کے دوسرے ’فیملی گالا بعنوان :تفریحی کھیل اور کھیل‘ میں مضبوط تعلقات بنانے کیلئے تقریب ہوئی، تقریب میں سفارتی کور، سرکاری افسران اور میڈیا پرسنز کے ساتھ اہلخانہ نے شرکت کی۔ سفیر ایڈم ٹوگیو نے اس موقع پر کہا۔۔
ثقافتی سرگرمیاں افہام و تفہیم اور دوستی کے پُل بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریب میں انڈونیشیائی کھانے بکسو (بیف بالز سوپ)، سیٹ ایام یا انڈونیشین چکن ٹِکا، ناسی گورینگ (فرائیڈ رائس) پیش کیے گئے۔ فیصل آباد ویمنز چیمبر آف کامرس کی تاجروں نے ہاتھ سے بنے خوبصورت زیورات اور فیشن ایبل روایتی کپڑوں کے سٹالز لگائے۔ روایتی انڈونیشین گیمز نے بچوں میں جوش و خروش میں اضافہ کیا۔ فیس پینٹنگ گوشہ نے بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔
اور ان کے چہروں کو مسکراہٹوں اور قہقہوں سے بھرے رنگین کینوس میں بدل دیا۔