شاپنگ بیگزکے بعدتھرماپورکی پیکنگ حکومت کیلئے نیاچیلنج

اسلام آباد(سہیل خان )ملک بھر میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے بعد تھرماپور کی بنی اشیا حکومت کیلئے چیلنج بن گئیں۔۔۔
وفاق صوبوں سے مل کر شاپنگ بیگز پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد میں ابھی کامیاب نہیں ہوسکا کہ تھرماپور کی پیکنگ کا نیا مسئلہ سامنے آگیا، مختلف تقریبات میں کھانے پینے کی اشیا، الیکٹرانک کے سامان اور مچھلی کی پیکنگ کیلئے تھرماپور کا استعمال کیا جاتا ہے اور استعمال کے بعد اسے پھینک دیا جاتا ہے ، اکثر اوقات تھرماپور کو آگ لگا دی جاتی ہے جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ ماحول میں آلودگی پیدا کر تی ہے جو دل اور سانس کے مریضوں کیلئے زہر ہے ، اس کے علاوہ تھرماپور سمندر، دریائوں اور نالوں میں پھینکنے سے آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں، کراچی کے ساحل ، راول ڈیم اور ہائی ویز کے گرد تھرماپور ٹنوں کے حساب سے پڑا ہے ،پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کاربن کے مسائل زیادہ ہیں، دنیا بھر میں ری سائیکلنگ کا نظام زور پکڑ رہا ہے مگر پاکستان بالخصوص پنجاب میں فاضل مواد کو غلط طریقوں سے استعما ل کر نے کی شکایات بڑھ رہی ہیں۔