شراب سپلائرز ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی، 7گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،07ملزمان گرفتار۔۔۔
شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔ پیرودھائی میں عثمان سے 10لیٹر ، دھمیال میں وقا ص سے 04بوتل شراب برآمد ، بنی میں فیاض سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم سفیر سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم جنت گل سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا میں زبیر سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن، کہوٹہ میں ہارون سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی ۔