پمز میں ایف ایم ٹی آئی نرسز کا احتجاج جاری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پمز ہسپتال میں ایف ایم ٹی آئی نرسز کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی ودیگر بنیادی مطالبات کے لئے سولہویں روز بھی ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کیا گیا۔۔۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر جے سالک، حلقہ 47 اسلام آباد کے آزاد امیدوار شہزاد عمران سہوترا، جماعت اسلامی اہل کتاب کے محمد جمیل کھوکھر ودیگر نے ایف ایم ٹی آئی نرسز کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت اور پمز انتظامیہ ایف ایم ٹی آئی نرسز کی گزشتہ چار ماہ کی تنخواہیں ادا ودیگر بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ، گزشتہ پندرہ روز سے ایف ایم ٹی آئی نرسز جائز مطالبات کے لئے سراپا احتجاج ہیں مگر متعلقہ انتظامیہ کی بے حسی عروج پر ہے، پمز انتظامیہ نے ایف ایم ٹی آئی نرسز کے مسائل حل کرنے کے بجائے احتجاج کو جواز بنا کرایک سو پچاس سے زائد نرسز کو شوکاز جاری کردیا ہے ۔