نگران وزیر مدد علی سندھی سے شہزاد رائے کی ملاقات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی سے گزشتہ روز معروف گلوکار اور زندگی ٹرسٹ کے بانی اور صدر شہزاد رائے نے ملاقات کی ۔۔۔
وہ ڈائریکٹر نیشنل کریکولم کونسل (این سی سی) مریم چغتائی سے بھی ملے ،وفاقی وزیر نے شہزاد رائے کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کیلئے ان کے کردار کو سراہا،انہوں نے خاص طور پر سندھ کے صوبائی نصاب میں چائلڈ پروٹیکشن کی شمولیت پر شہزاد رائے کی خدمات کی ستائش کی ،مدد علی سندھی نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ان کا تعاون انتہائی قابل تحسین ہے ،شہزاد رائے کی کوششوں سے سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اساتذہ کیلئے زندگی ٹرسٹ کے تیار کردہ نئے اساتذہ \"ٹیچر پرفارمنس ایویلیوایشن\" فارمیٹ کی منظوری دی اور اس کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی نے بھی ان کی کوششوں کو تسلیم کیا اور جسمانی سزا کو جرم قرار دینے والا قانون منظور کیا۔