ایم سی آئی کے بھاری ٹیکسز کیخلاف شہری سراپا احتجاج ،نعرے بازی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے پراپرٹی ،پانی اور صفائی کے ٹیکسز میں دو سو فیصداضافے کی تجاویز کے حوالے سے عوامی سماعت کی ۔۔۔
اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم کی قیادت میں کاروباری شخصیات ، معززین شہر،ریٹائرڈ افراد اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی،اس موقع پر غیر آئینی و غیر قانونی بھاری ٹیکسز کے نفاذ کے مجوزہ فیصلوں کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ، شہریوں نے سماعت کے موقع پر شدید نعر ے بازی کی، میاں محمد اسلم نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹرز اور بیورو کر یٹس کو یہ اختیار نہیں کہ وہ بند کمروں میں فیصلہ کر کے عوام پر ٹیکس لگائیں، اس حوالے سے منعقد کی جا نے والی ڈرامہ سماعت کو منسوخ کیا جا ئے ، دیہی اور شہری علاقوں میں عوام کے چھوٹے چھوٹے گھروں پرپانی ، صفائی اور پراپرٹی ٹیکس کے نام پر200فیصد ٹیکس لگا یا جا رہاہے ، جسے اسلام آباد کے عوام کسی صورت قبول نہیں کر یں گے ۔