جڑواں شہروں میں وارداتیں ،روات میں نوجوان قتل

جڑواں شہروں میں وارداتیں ،روات میں نوجوان قتل

راولپنڈی،اسلام آباد (خبر نگار)جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو 27موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔۔۔

 جبکہ روات میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوا ن کو قتل کر دیا،تفصیلات کے مطابق کراچی کمپنی میں انس ، سنبل میں رضوان کے موبائل فونز ، آئی نائن میں حنضلہ سے موٹر سائیکل، وقاص سے موبائل فون اور نقدی، بھارہ کہو میں ڈاکٹر طاہر سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا، ترنول سے محسن کا سریا مالیتی 10لاکھ روپے حمزہ،کامران اور رحمت نے چوری کر لیا ،بنی گالہ میں قاضی اعجاز کے گھر سے 32تولے سونا، چار لاکھ روپے نقدی، ایک موبائل فون اور سات پرفیوم چوری کر لئے گئے ،ادھر روات میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوا ن کو قتل جبکہ دو لاکھ روپے لوٹ لئے ،واقعہ تھانہ روات سے چند قدم کے فاصلے پر واقع پٹواری کے دفتر میں پیش آیا مقتول چودھری کامران کو تین گولیاں لگیں جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں