صرف فلسطین ‘ دوریاستیں نہیں، مرکزی تنظیم تاجران

 صرف فلسطین ‘ دوریاستیں نہیں، مرکزی تنظیم تاجران

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا ہے کہ دنیا کے 57 اسلامی ممالک کے حکمران آج غلام ہیں اور اہل غزہ آزاد ہیں۔

 عالم اسلام کو مذمتی قراردادوں سے آگے بڑھ کر جرات مندانہ فیصلے کرنے چاہئیں اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور ناجائز اسرائیلی ریاست کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھنا چاہئے ،مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بہت مماثلت ہے ،اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جانا چاہئے اور دو ریاستی حل کے بجائے صرف فلسطین کی ریاست کے قیام کا اصولی موقف اپنانا چاہئے، ادھر 29 نومبر 1977 کو اقوام متحدہ کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت رکوانے میں مکمل ناکام رہے ہیں، اسرائیل کو امریکا کی اشیر باد اور مکمل عسکری تعاون حاصل نہ ہوتا تو اس کا وجود ختم ہو چکا ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں