بحریہ یونیورسٹی میں اقبال پر تیسری کانفرنس، تحقیقی مقالے پیش

 بحریہ یونیورسٹی میں اقبال پر تیسری کانفرنس، تحقیقی مقالے پیش

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)اقبال کے موضوع پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بحریہ یونیورسٹی کے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کیمپسز میں ہوا۔

 اسلام آباد کیمپس میں افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد چیئر مین ایچ ای سی مہمانِ خصوصی تھے ،ایک سو سے زائد تحقیقی سکالرزاور اساتذہ نے اپنے تحقیقی مقالہ جات کاخلاصہ پیش کیا جن میں سے 72کا انتخاب کرکے کانفرنس میں پیش کیا گیا،بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے کانفرنس کا افتتا ح کیا ، ریکٹر نے غیر ملکی سفیروں کی کانفرنس میں دلچسپی اور شرکت کو سراہا، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ اقبال کی تعلیمات اسلام کے مستند علوم کی جڑ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں