قراقرم یونیورسٹی شعبہ معاشیات میں سمارٹ کلاسوں کا افتتاح

قراقرم یونیورسٹی  شعبہ معاشیات میں سمارٹ کلاسوں کا افتتاح

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات میں قراقرم کواپریٹوبینک گلگت بلتستان کے تعاون سے اسٹیٹ آف دی آرٹ سمارٹ کلاسوں کا افتتاح کر دیا گیا۔

 اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک سید غلام محمد اور دیگر موجودتھے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر نے کہاکہ سمارٹ کلاسوں کی مدد سے تدریس کا معیار اور سیکھنے میں مزید آسانیاں پید ا ہوجائیں گی،جی ایم قراقرم بینک سید غلام محمد نے شعبہ اکنامکس کے آئی یو میں سمارٹ کلاسوں کے قیام کیلئے تعاون کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ قراقرم کو اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں