سیکھنے اور تدریس کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری :وزیر تعلیم

 سیکھنے اور تدریس کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری :وزیر تعلیم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تعلیم کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 ڈیجیٹل انقلاب نے سیکھنے کے طریقے بدل دیے ہیں جبکہ تعلیم کیلئے وقت اور جگہ کی رکاوٹیں اب کوئی مسئلہ نہیں ہیں، انہوں نے تدریس اور سیکھنے میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا،کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی سکالرز کی جانب سے 50کے قریب مقالے پیش کئے جا رہے ہیں،پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ایچ ای سی نے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ تعلیم میں سرمایہ کاری نہ کرے ،کانفرنس سے ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ثمینہ ملک نے بھی خطاب کیا ، افتتاحی تقریب میں کلیدی خطبہ محمد اظفر احسن بانی اور سی ای او نٹ شیل گروپ اور پروفیسر ڈاکٹر گراہم سپکٹ جونز نے دیا، کانفرنس سے صدر اقرا یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر ناصر اکرام، نائب صدر اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن اور ڈاکٹر محمد سرور نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں