پولیو مہم شروع ،چار کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

پولیو مہم شروع ،چار کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

اسلام آباد، راولپنڈی(نیوز رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)نگران وفاقی وزیر قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے۔

پولیو مہم میں 4 کروڑ 43 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلائے جائیں گے ، والدین بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے لازمی پلوائیں، وائرس کے مکمل خاتمے تک کوئی بچہ پولیو وائرس سے محفوظ نہیں ، وزارت قومی صحت میں بین الصوبائی وزرائے صحت کے اجلاس میں ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ 35.4 بلین روپے کی لاگت سے قومی سطح پر ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے ،اجلاس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے بھی شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ  زچہ بچہ ہسپتال کو جنرل ہسپتال میں تبدیل کر کے پنجاب حکومت اس میں بھی 200بیڈز کی گنجائش پیدا کرنا چاہتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں