یوم تاسیس:پذیرائی نہ ملنے پر پی پی کی ریلی ملتوی

یوم تاسیس:پذیرائی نہ ملنے پر پی پی کی ریلی ملتوی

راولپنڈی(خاور نواز راجہ)پیپلزپارٹی راولپنڈی سٹی نے یوم تاسیس کے موقع پر فیض آباد سے لیاقت باغ بے نظیر کی جائے شہادت تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔۔۔

 تاہم کارکنوں کی جانب سے پی پی پی سٹی کو پذیرائی نہ ملنے پر موسم کا بہانہ بنا کر ملتوی کر دی، سٹی تنظیم کارکنوں کو نکالنے میں ناکام رہی۔ یوم تاسیس کے حوالے سے سٹی صدر کے گھر کیک کاٹا گیا، کارکنوں کی تعداد کم ہونے پر سٹی تنظیم نے حکمت عملی کے تحت موسم کا بہانہ بنا کر اڑھائی بجے ریلی ملتوی کرنے کا میسج چل دیا، مختصر کارکنوں کو یوم تاسیس کے حوالے سے سٹی صدر کے گھر مدعو کیا اور وہاں کیک کاٹا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں