پی این سی اے میں دو روزہ سٹون پینٹنگ ورکشاپ اختتام پذیر

 پی این سی اے میں دو روزہ سٹون پینٹنگ ورکشاپ اختتام پذیر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پی این سی اے کے زیر اہتمام دو روزہ Stone painting ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی جس میں اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائزجھنگی سیداں اور اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز چک شہزاد کے طلبا نے شرکت کی۔۔۔

 ڈی جی ایوب جمالی نے نمائش کاا فتتاح کیا تھا ،اس موقع پر ڈائریکٹر سی اے ڈبلیو ظفر علی خان کا کہنا تھا کہ فن سیکھنے کے عمل میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شرکت حوصلہ افزا ہے ، ایسی سرگرمیوں کے فروغ سے معاشرے کے منفی رجحانات میں کمی آئے گی،طلبا نے پتھروں پر خوبصورت پینٹنگز بنائیں اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ، محمد ولید اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز چک شہزاد اور جمال اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جھنگی سیداں نے اس موقع پر فن کے حوالے سے گفتگو کی ،ورکشاپ کا مقصد بچوں کے تخلیقی انداز میں اظہار کرنے اور اپنی صلاحیتوں،خیالات کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں