غریب خاندانوں کی امداد بھیک نہیں، حق ہے ،بی آئی ایس پی

غریب خاندانوں کی امداد بھیک  نہیں، حق ہے ،بی آئی ایس پی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر امجد ثاقب نے بی آئی ایس پی زونل آفس جنوبی پنجاب اور۔۔۔

 ڈسٹرکٹ آفس ملتان کا دورہ کیا ،جامع مسجد ڈریم گارڈن ملتان میں بی آئی ایس پی کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب خاندانوں کی امداد بھیک نہیں بلکہ ان کا حق ہے ۔ انہوں نے ضرورت مند گھرانوں کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کیلئے وقف فنڈ کے قیام کی تجویز کے علاوہ پروگرام میں بہتری لانے کیلئے BISP ملازمین کی تجاویز بھی سنیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں