گرین یوتھ موومنٹ میں تعاون کے لئے ایم او یو پر دستخط

گرین یوتھ موومنٹ میں تعاون کے لئے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور نیشنل ڈائیلاگ فورم (این ڈی ایف) نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی گرین یوتھ موومنٹ میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔۔۔

این ڈی ایف سرکاری جامعات میں قائم گرین یوتھ موومنٹ کلبز کو تکنیکی رہنمائی اور مالی معاونت پیش کرے گا،ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم اور این ڈی ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے باضابطہ طور پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ، اس موقع پر مشیر (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ/فنانس) ڈاکٹر مظہر، ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ/پراجیکٹ ڈائریکٹرگرین یوتھ موومنٹ) عرفان اللہ اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے شرکت کی، اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیا نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے جو ہماری اجتماعی توجہ اور اقدام کی متقاضی ہے ، اس تعاون کے ذریعے گرین یوتھ موومنٹ کلبز کو مزید متحرک کیا جائے گا اورموسمیاتی چیلنجز کا فعال طور پر مقابلہ کیا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں