آزاد کشمیر حکومت کیخلاف پراپیگنڈا افسوسناک ہے ،ترجمان

آزاد کشمیر حکومت کیخلاف پراپیگنڈا افسوسناک ہے ،ترجمان

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف این ٹی ایس کو جواز بنا کر لغو پراپیگنڈا افسوسنا ک ہے۔۔۔

 2016 سے 2021 تک سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے دور میں سابقہ طریقہ کار سے ہی ریکروٹمنٹ کی جاتی رہی،سابق وزیراعظم نے اپنے دور حکومت کے آخری ایام میں نئی حکومتوں کے لئے تھرڈ پارٹی ایکٹ کا بم تیار کیاجس کی وجہ سے آج تک کوئی بھرتی نہیں ہوسکی، سوشل میڈیا پر غیرمصدقہ حقائق سے بدامنی پھیلانے کی کوشش نہ کی جائے ،محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس بحال ہے اور یہ تھرڈ پارٹی ایکٹ کے خاتمے کے باوجود محکمہ تعلیم میں تھرڈ پارٹی ایکٹ نافذالعمل رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں