ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا دورہ مری ،سیاحوں کیلئے اقدامات کا جائزہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا دورہ مری ،سیاحوں کیلئے اقدامات کا جائزہ

مری (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور کا ملکہ کوہسار مری کا دورہ، کوہسار یونیورسٹی میں اپنی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی۔۔۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ( ر ) قاسم اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر اداروں کے سربراہوں کے ہمراہ جھیکا گلی ،سنی بینک اور کلڈنہ کے مقام پر قائم کئے گئے سہولت مراکز کا دورہ کیا اور سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ مری میں سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کے لئے انتظامات مکمل ہیں ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ برف باری کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عمل کیا جائے گا ،مری میں سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے 13 مختلف مقامات پر سہولت مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں