’’دم کیا زیور غائب‘‘نوسر باز گھر میں گھس کر چکمہ دے گیا:شہری 4 گاڑیوں ،18 موٹرسائیکلوں سے محروم

’’دم  کیا  زیور  غائب‘‘نوسر باز  گھر  میں  گھس  کر  چکمہ  دے  گیا:شہری  4  گاڑیوں ،18  موٹرسائیکلوں  سے  محروم

اسلام آباد ،راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے ،اپنے رپورٹرسے )نوسربازگھرمیں گھس کرچکمہ دے گیا،زیورات لے کرفرارہوگیا ۔۔۔

جبکہ جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو چار گاڑیوں ، 18 موٹر سائیکلوں ، موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس کو عامر نے بتایا کہ ہماری ملاقات ایک نامعلوم شخص جو اپنا نام سید عابد حسین شاہ بتاتا تھا سے ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی جس نے بتایا کہ میں دم درود کرتا ہوں جس کو میں نے اپنے گھر بلایا اور دعا دم وغیرہ کے لئے آیا اور دھوکا دہی سے ہمارے زیورات جن میں 6چوڑیاں،1ہار سیٹ،3 لاکٹ سیٹ،1کانٹا سیٹ،2ٹاپس اور 4 انگوٹھیاں شامل ہیں جن کا وزن تقریباً 12 تولے بنتا ہے زیورات دم درود کی غرض سے منگوا ئے جنہیں قرآن پاک کے غلاف میں رکھ کروہ دم کرتا اور موقع ملتے ہی دھوکا دہی سے وہ زیورات لے گیا، گاڑیاں تھانہ سنبل ،ہمک ،آئی نائن اور تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود سے چوری ہوئیں جبکہ متعدد علاقوں میں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا ،شالیمار،ہمک اور سبزی منڈی میں شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی ، شہزاد ٹائو ن میں شہری سے 4 لاکھ روپے چھین لئے گئے ،صادق آباد پولیس کو بابر نے بتایا کہ ایک گھر سے تین افراد موبائل فون اور نقدی 4000 روپے لیکر فرار ہو گئے جبکہ پولیس کو طیب ملک نے بتایا کہ کوئی نامعلوم گھر میں گھس کر سونا مالیتی پانچ لاکھ اور نقدی 50ہزار چوری کر کے لے گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں