پولیس کی کارروائیاں، 13 سماج دشمن عناصر گرفتار

پولیس کی کارروائیاں، 13 سماج دشمن عناصر گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)پولیس نے معمول کی کارروائیوں میں 13 سماج دشمن عناصر گرفتار کرلئے، نیوٹاؤن پولیس نے مری روڈ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور شراب برآمد کرلی۔

منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ گنجمنڈی پولیس نے پتنگ بازی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر کے 45 پتنگیں اور 6 ڈوریں برآمد کیں، تھانہ سٹی اور وارث خان پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں