قراقرم یونیورسٹی میں فری لانسنگ روڈ شو کا انعقاد

قراقرم یونیورسٹی میں فری لانسنگ روڈ شو کا انعقاد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)قراقرم یونیورسٹی میں فری لانسنگ روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس کامقصد طلبا و طالبات کو فری لانسنگ اور آن لائن ارننگ کے جدید تقاضوں سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ تھے، ان کے ہمراہ صوبائی وزرا دلشاد بانو، ثریا زمان اور ایجاد لیبز کے ایم ڈی اعظم ملک، سی ای او ،کے سی بی ایل سید غلام محمد ،دیگر ماہرین اور طلبا وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ، وائس چانسلر نے کہاکہ کے آئی یو اگلے پانچ سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے گلوبل ولیج بن جائے گی،یونیورسٹی میں جلد آئی ٹی ٹاور کا خواب پورا ہوگا،ان سے قبل صوبائی وزرا نے صوبائی حکومت کی جانب سے جامعہ قراقرم کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ،قبل ازیں قراقرم یونیورسٹی اور ایجاد لیبز کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے، باہمی سمجھوتے پر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ جبکہ اعظم ملک نے دستخط کئے، دونوں ادارے ٹیک انوویشن بیس ماحول پید ا کرنے سے متعلق کام کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں