ڈریپ کا پشاور میں چھاپہ، ممنوعہ سرنجیں برآمد

 ڈریپ کا پشاور میں چھاپہ، ممنوعہ سرنجیں برآمد

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ممنوعہ سرنج بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں سرنجیں برآمد کرلیں۔

 نگران وفاقی وزیر قومی صحت ندیم جان نے کہا ہے کہ گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، عوام کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاے گی، چیف ایگزیکٹو افسر ڈریپ عاصم رئو ف کے مطابق وفاقی ٹیم نے گزشتہ روز پشاور میں تاج کمپنی کے گودام پر چھاپہ مارا اور ممنوعہ روایتی سرنجوں کی بھاری تعداد برآمد کرلی گئی ،ادھر بھارت میں بچوں کی اموات کے بعد ڈ ریپ نے فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کو کھانسی و الرجی کا شربت بنانے میں استعمال ہونے والی گلیسرین اور سوبری ٹول(sorbitol ) ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں