جاپانی حکومت کا پاکستانی شخص کی خدمات کا اعتراف ،ایوارڈ تقسیم

جاپانی حکومت کا پاکستانی شخص کی خدمات کا اعتراف ،ایوارڈ تقسیم

اسلام آباد (وقائع نگار)حکومت جاپان نے شفیق الرحمان کو خدمات کے اعتراف میں وزیر خارجہ کی تعریفی سند سے نوازدیا۔۔۔

حکومت جاپان نے سنگ میل سوسائٹی برائے خصوصی افراد کے صدر شفیق الرحمان کو وزیر خارجہ کی تعریفی سند سے نوازا ہے ، پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا میٹسوہیرو نے شفیق الرحمان کو وزیر خارجہ کی طرف سے ایوارڈ پیش کیا، ایوارڈ دینے کی تقریب اسلام آباد میں سفیر کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی،جاپانی سفیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محمد شفیق کو باوقار تعریفی سند حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور جاپان پاکستان کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان کی سرگرمیاں جاپان اور پاکستان کے عوام کے درمیان مزید باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دیں گی،شفیق الرحمان جو خود وہیل چیئر استعمال کرتے ہیں وہ جاپان کے ساکورا وہیل چیئر پراجیکٹ کے ساتھ مل کر وہ جاپان سے استعمال شدہ وہیل چیئرز لے کر پاکستان میں وہیل چیئر استعمال کرنے والوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں