نظر انداز کی گئی بیماریوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے ،ماہرین

  نظر انداز کی گئی بیماریوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے ،ماہرین

اسلام آباد(نامہ نگار) کامسٹیک کے زیر اہتمام نظر انداز کی گئی بیماریوں میں پیش رفت کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں ڈرہم یونیورسٹی برطانیہ میں شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر پال ڈینی اور پروفیسر ڈاکٹر ایہمکے پوہل نے لیکچرز دیئے ، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری نے کہاکہ پاکستان میں لیشمانیاس کی بیماری کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے ، مارچ میں ایتھوپیا میں ایک اور سرگرمی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،پھر ستمبر/اکتوبر 2024 میں مغربی افریقی ممالک میں ایک لیکچر/تربیتی دوروں کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں،ان بیماریوں کا صحت اور معاشی بوجھ ملیریا، تپ دق اور ایچ آئی وی سے زیادہ ہے ،پروفیسر ڈاکٹر پال ڈینی نے \"لیشمانیاس، دوائیں اور تشخیص برائے غفلت کی بیماری\" پر لیکچر دیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ایہمکے پوہل کا لیکچر \"سٹرکچر پر مبنی اور اے آئی سپورٹڈ دوائیوں کی دریافت پروٹوزوان امینو ایسڈ بائیو سنتھیسس کو نشانہ بنانے \" پر تھا،سیمینار میں او آئی سی کے مختلف رکن ممالک کے 76 محققین نے آن لائن شرکت کی اور کامسٹیک میں 50سے زیادہ سکالرز نے ذاتی طور پر شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں