پانی کی حفاظت پاکستان اور عالمی سطح پر اہم ترجیح

پانی کی حفاظت پاکستان اور عالمی سطح پر اہم ترجیح

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان واٹر ویک کے موقع پر انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مارک سمتھ نے کہا ہے کہ پانی کی حفاظت کو یقینی بنانا پاکستان اور۔۔۔

 عالمی سطح پر اہم ترجیح ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی کانفرنس سے کیا ، جس کا موضوع تھا \"موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے دوچار پاکستان میں پانی اور خوراک کے نظام کیلئے تبدیلی کے راستے \" کانفرنس میں پانی کی کمی اور آفات کے اہم مسائل پر توجہ دی گئی جو خاص طور پر پاکستان میں معمول بن چکے ہیں،مختلف سیشنز میں ماہرین تعلیم، سرکاری حکام، این جی اوز، پالیسی ماہرین اور سٹیک ہولڈرزنے شرکت کی اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے تجاویز دیں ،ڈاکٹر محسن حفیظ ڈائریکٹر آئی ڈبلیو ایم آئی، نیکسز گینز کی سربراہ اور آئی ایف پی آر آئی کی ڈائریکٹرڈاکٹر کلاڈیا رنگلر نے بھی تقریب سے خطاب کیا ،تین روزہ کانفرنس نے پانی اور خوراک کے نظام میں منظم کراس سیکٹرل سوچ کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی تاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں