فلسطین پر متفقہ بیانیہ کیلئے کل قومی اجتماع ہوگا ،مجلس اتحاد امت

فلسطین پر متفقہ بیانیہ کیلئے کل قومی اجتماع ہوگا ،مجلس اتحاد امت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )مجلس اتحاد امت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔

ملک بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں بھرپور ریلیاں، جلسے اور مظاہرے ہوئے مگر پوری قوم کی طرف سے متفقہ بیانیہ اور یکساں آواز بلند کرنے کی ضرورت تھی جس کے پیش نظر 6دسمبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تمام مسالک، طبقات اور مکاتب فکر کا مشترکہ قومی اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے جس سے مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن، مولانا فضل الرحمن، سینیٹر ساجد میر، حنیف جالندھری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے ، مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا ظہور احمد علوی، مولانا نذیر فاروقی،مفتی ابو محمد، مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا عبدالکریم، مفتی عبدالسلام اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام بڑی مذہبی جماعتوں نے مشترکہ طور پر 6دسمبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں قومی اجتماع کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں