اٹک:ہائی ایس اورکارمیں ٹکر،1شخص جاں بحق،2زخمی
اٹک(نمائندہ دنیا)جی ٹی روڈ پرغرشین سٹاپ کے قریب ہائی ایس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دوزخمی ہوگئے۔۔۔
25 سالہ سلمان موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ 57 سالہ فضل الٰہی اور اسکی اہلیہ زخمی ہوئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا۔