سیکرٹری بی آئی ایس پی سے یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر جنوبی ایشیا کی ملاقات

 سیکرٹری بی آئی ایس پی سے یونیسیف  کے ریجنل ڈائریکٹر جنوبی ایشیا کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکرٹری عامر علی احمد سے یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا سنجے وجیسیکرا نے ملاقات کی۔۔۔

بی آئی ایس پی کے دیگر شرکاء میں ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر طاہر نور اور ڈی جی این ایس ای آر نوید اکبر جبکہ کنٹری ریپریزنٹیٹو عبداللہ فادیل اور یونیسیف کی چیف سوشل پالیسی صدف ذوالفقار بھی میٹنگ میں موجود تھے ،ملاقات کا مقصد پاکستان میں پسماندہ طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے ان کے اجتماعی مشن میں بی آئی ایس پی اور یونیسیف کے درمیان جاری تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں