12دسمبر کو ڈویژنل پبلک سکول میں ہیلتھ میلہ لگایا جائیگا، کمشنر

 12دسمبر کو ڈویژنل پبلک سکول میں ہیلتھ میلہ لگایا جائیگا، کمشنر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ کمیٹی اجلاس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بلانے کا مقصد ان کے ذریعے طلباء و طالبات میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے ۔

 ریڈکریسنٹ کی جانب سے 12 دسمبر کو ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں ہیلتھ میلہ لگایا جائے گا۔ ہیلتھ میلے میں تمام پرائیویٹ و سرکاری سکول کے طلباء و طالبات کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جہاں ان کی آنکھ، کان، گلے کا معائنہ اور بلڈ سکریننگ کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میلے میں ریڈ کریسنٹ کے حوالے سے آگاہی بینرز لگائے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں