چونترہ:تاجر دھوکے سے اغوا، گاڑی چھین لی گئی

 چونترہ:تاجر دھوکے سے اغوا، گاڑی چھین لی گئی

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ چونترہ کی حدود میں تاجر کو دھوکے سے اغوا کرکے گاڑی چھین لی گئی، ساجد رزاق نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ریسٹورنٹ میں موجود تھا۔۔۔

 اس دوران ایک نامعلوم شخص آیا اور کہا کہ اس کی والدہ بیمار ہے اور اسے گاڑی نہیں مل رہی، انسانی ہمدردی کے ناطے اس نے اس شخص کو اپنی کار میں بٹھایا اور سروبہ گائوں کی طرف چل پڑا، جب آبادی کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد سامنے آئے اوراسے کپڑے سے باندھ کر گاڑی چھین لی جبکہ 27ہزار روپے کی رقم اور موبائل فون بھی لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں