خواجہ سراؤں پر حملہ، فائرنگ، مقدمہ درج

خواجہ سراؤں پر حملہ، فائرنگ، مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) خواجہ سراؤں پر حملہ، فائرنگ، مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ صدر واہ کینٹ کو اسفند یار بیگ عرف اجالا نے درخواست دی کہ ہم ٹرانس جینڈر ہیں میرے ساتھ فیضی اور سرفراز عرف دیدار اور دیگر خواجہ سرا 4سال سے اکٹھے رہائش پذیر ہیں۔

 کچھ دن قبل اویس اور عزیر ہمیں بذریعہ فون جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ گزشتہ رات گھر میں موجود تھے اسی دوران اویس اور عزیر موٹرسائیکل پر آئے اور ہمارا دروازہ کھٹکھٹایا، ہم نے ڈر کے مارے دروازہ نہیں کھولا، اتنے میں عزیر بٹ نے پسٹل نکال کر مین گیٹ میں یکے بعد دیگرے فائر کیے، ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے بھاگ گئے۔ وجہ عناد گھر میں زبردستی داخل ہونے سے منع کرنا اور ناچ گانوں کیلئے ہمیں مجبور کرنا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں