اوپن یونیورسٹی :بی ایس طلبہ کی مصنوعات، ماڈلز،پوسٹرز کی نمائش

اوپن یونیورسٹی :بی ایس طلبہ کی مصنوعات، ماڈلز،پوسٹرز کی نمائش

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے طلبہ کوکاروباری آئیڈیازکو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے ا کیڈمک سپورٹ فراہم کر رہی ہے ،شعبہ کیمسٹر ی کے زیر اہتمام گز شتہ روز بی ایس کے طلبہ کی تیار کردہ مصنوعات، ماڈلز/پوسٹرز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 71طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

 نمائش میں 30پراجیکٹس رکھے گئے ،تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کیمسٹر ی کی چیئرپرسن ڈاکٹر عظمیٰ یونس نے کہا کہ یہ نمائش یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے کی کڑی تھی،واضح رہے کہ آئندہ سال یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں