اے سی کا دولتالہ بازار کا دورہ ،گراں فروشی پر جرمانے

اے سی کا دولتالہ بازار کا دورہ ،گراں فروشی پر جرمانے

جاتلی( نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکو کار کاآج دولتالہ بازار کا اچانک دورہ ،تجاوزات،گراں فروشی اور پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر متعد دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے۔

مین بازار دولتالہ کے اطراف میں کھڑی ریڑھیوں پر اظہار برہمی، ریڑھی بانوں کو موقع پر وارننگ جاری، بازار سے ہر قسم کی تجاوزات کو جلد ہٹانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ،چکن شاپس اور قصابوں کو صفائی کا خاص خیال رکھنے اور سرکاری ریٹ پر فروخت کر نے کے سخت احکامات ،اسسٹنٹ کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو بھی ہدایت جاری کی کہ دولتالہ شہر میں گراں فروشی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،گراں فروشوں کیساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں