بچوں کے جنسی استحصال اور تحفظ کے موضوع پر پپٹ شو

بچوں کے جنسی استحصال اور تحفظ کے موضوع پر پپٹ شو

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پی این سی اے اور فرنچ این جی او (سف ) کے تعا ون سے بچوں کا جنسی استحصال اور تحفظ کے موضوع پر ڈاکٹر فوزیہ فاروق احمد کی کہانی بچپن نگر کا قصہ پر پپٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

میو زیکل پپٹ شو کے دونوں روز پی این سی اے آڈیٹوریم بچوں اور والدین سے بھرا رہا ، بچوں کے والدین نے کہانی کے موضوع کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بچوں اور والدین کا تعلق اور احساس ذمے داری انتہائی ضروری ہے ، بچوں کو والدین سے کوئی بات پوشیدہ نہیں رکھنی چاہئے ،کہانی کے تین برے کریکٹرز جھانسا، لالچی اور ڈراوا بچوں کو مختلف حیلے بہانوں سے برائی پر اکساتے ہیں مگر صرف اس لئے کامیاب نہیں ہو پاتے کہ بچے خود اعتمادی اور والدین سے قربت کے باعث تینوں برائیوں کے شکنجے میں نہیں آ پاتے ، کہانی کار ڈاکٹر فوزیہ فاروق نے کہانی میں گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے درمیان فرق کو بھی سادہ مگر اثر انگیز طریقے سے بیان کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں