ناقص تفتیش، سنگین الزامات، ایس ایچ او ایئرپورٹ تبدیل، انچارج چوکی گلریز معطل

ناقص تفتیش، سنگین الزامات، ایس ایچ او  ایئرپورٹ تبدیل، انچارج چوکی گلریز معطل

راولپنڈی (خبرنگار) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے ناقص تفتیش اور سنگین الزامات پر ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ کو تبدیل اور انچارج چوکی گلریز کو معطل کرکے تبدیل لائن کر دیا۔

تبدیل ہونے والے ایس ایچ او انسپکٹر عامر خان نیازی اور انچارج چوکی گلریز ساجد شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے پلاٹ کے مقدمہ میں اعلیٰ افسران کی انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا اور ناقص تفتیش کرتے ہوئے ا سے خارج کر دیا، ان کی جگہ ابھی کسی کی تعیناتی نہیں ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں