دن دیہاڑے خاتون گھر سے زیورات، نقدی لے کر غائب

دن دیہاڑے خاتون گھر سے زیورات، نقدی لے کر غائب

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ دھمیال کے علاقہ میں خاتون کی دن دیہاڑے گھر میں گھس کر واردات، زیورات اور نقدی لے کر غائب ہو گئی۔

پولیس کو سید ولایت نے درخواست دی دن کو ایک خاتون گھرمیں داخل ہوئی اور اوپری حصہ میں پہلے سامنے والے اور پھر دوسرے کمرے کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس نے 8تولے طلائی زیورات اور 75ہزار روپے لے کر سیڑھیوں کے دروازہ سے غائب ہو گئی لیکن قابو نہ آسکی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں