جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن، نبیلہ ارشاد چیئرپرسن منتخب

جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے انٹرا  پارٹی الیکشن، نبیلہ ارشاد چیئرپرسن منتخب

راولپنڈی(صباح نیوز) جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے نبیلہ ارشا د ایڈووکیٹ کو چیئرپرسن، عائشہ مصطفیٰ کو سیکرٹری جنرل اور چودھری عبدالرشید کو چیف آرگنائزر منتخب کرلیاگیا، پارٹی کے دو سال مکمل ہونے پر قبل ازیں سالانہ کنونشن سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہوا۔۔

 مہمان خصوصی سابق جسٹس مظفر علی سپریم اپیلانٹ کورٹ گلگت بلتستان تھے جبکہ پروگرام کی صدارت ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد نے کی،کنونشن میں بڑی تعداد میں خواتین، وکلا اور آزاد کشمیر بھر سے پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں