قائد اعظم یونیورسٹی کے ایلومنائی الیکشن تنا زعات کا شکار ہو گئے

قائد اعظم یونیورسٹی کے ایلومنائی الیکشن تنا زعات کا شکار ہو گئے

اسلام آباد (ماہتاب بشیر)قائد اعظم یونیورسٹی کے ایلومنائی الیکشن 2023 انتخابی عمل سے قبل ہی تنا زعات کا شکار ہو گئے ، اساتذہ و طلبا نے وائس چانسلر کی جانب سے قائم کی گئی پانچ رکنی مینجمنٹ و آرگنائزنگ کمیٹی میں جامعہ کے باہر سے کسی ایک رکن کو شامل نہ کئے جانے۔۔

 صرف انیس سو ستر ، اسی اور نوے کی دہائیوں کے گریجویٹس کو ایلومنائی کابینہ میں اہم پو زیشن بشمول صدر، نائب صدر،جنرل سیکر ٹری، جوائنٹ سیکر ٹری فنانس سیکر ٹری، میڈیا سیکر ٹری سمیت ایگز یکٹو ممبران کے لئے اہل قرار دیئے جانے پر سوالات اٹھا دیئے ہیں، ایلومنائی الیکشن میں1970سے 2013تک کے گریجویٹس حصہ لینے کے اہل ہوں گے مگر اہم پو سٹیں انیس سو ستر سے دو ہزار تین تک کے گریجویٹس کے حصے میں آئیں گی، وائس چانسلر کی جانب سے ایلو منائی الیکشن کے انعقاد کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جس کے کنوینئر ڈاکٹر ادریس ہیں ، رجسٹر یشن کے لئے پندرہ دسمبر آخری تاریخ ہے تاہم ابھی تک بیس سے تیس فیصد طلبا (قائد ین) رجسٹرڈ ہو پائے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں