معاشرے میں خود احتسابی کا فقدان،ڈپٹی چیئرمین احتساب بیورو

معاشرے میں خود احتسابی کا فقدان،ڈپٹی چیئرمین احتساب بیورو

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین جسٹس (ر) سہیل ناصر نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خود احتسابی کا فقدان ہے، تخفیف غربت کیلئے تمام صا حب ثروت کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار جناح اقبال ساؤتھ ایشین فورم کے زیراہتمام غربت کے خاتمے کیلئے جناح کا ویژن کے موضوع پر سیمینارسے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کے اختتام پر سینکڑوں مستحق خاندانوں میں فورم کی جانب سے گرم لحاف تقسیم کئے گئے، کرنل (ر) بختیار حکیم نے محروم طبقات کی امداد کو اعلیٰ نیکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کو ہر روز اپنے آپ سے سوال کرنا چاہئے کہ آج اس نے پاکستان کو کیا دیا، مظفر محمود قریشی نے کہا کہ غریب لوگوں کی محرومیاں بانٹنا بڑی نیکی ہے ہمیں رانا عبدالباقی کی تقلید کرنیکی ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں