منشیات ، اسلحہ، شراب، پتنگیں برآمدگی کے 43ملزم گرفتار

منشیات ، اسلحہ، شراب، پتنگیں برآمدگی کے 43ملزم گرفتار

اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی رپورٹر، خبرنگار)جڑواں شہروں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں منشیات، اسلحہ، شراب، پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرکے 43 ملزم گرفتار کرلیے۔۔۔

 9140 گرام چرس، 2913 گرام ہیروئن، 55 لٹر شراب، 10 پستول 30 بور، رائفل اور کاربین، آہنی مکا، خنجر، 250پتنگیں اور 13ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ سنبل پولیس نے ملزم مزمل، ترنول پولیس نے ملزم عماد، انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزمان وقار اور شہریار، سبزی منڈی پولیس نے ملزم آصف مسیح، سہالہ پولیس نے ملزم ذیشان کو گرفتار کیا۔ سنگجانی پولیس نے غیر قانونی گیس ریفلنگ پر ملزم نواز خان، نون پولیس نے غیر قانونی پٹرول فروخت پر ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے ملزمان عبدالرحمان، رضوان، مبشر، عتیق، وقاص، جمیل، آصف، شان، نعمت، قسمت خان، جنت گل، جنید، مشرف، واسع، افضال، نعمان، عالیان، رضوان، نیاز، اویس، کیفی، مرتضیٰ، وحید، مظہر، اول خان، ریاض، شعیب، حیات، مقدس، عباس، مجتبیٰ کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں