سمر بریک عید تعطیلات میں شامل، سکول ملازمین میں تشویش

سمر بریک عید تعطیلات میں  شامل، سکول ملازمین میں تشویش

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامت تعلیمات نے کیلنڈر ایئر کے خلاف سمر بریک عید تعطیلات کے ساتھ ملا دی۔۔۔

 یکم اپریل کے بجائے 8 اپریل سے سمر بریک پر تعلیمی اداروں کے ملازمین نے تشویش کا اظہار کیا اور اصلاح احوال کی درخواست کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سمر بریک 8تا 12اپریل ہو گی، چھ اپریل ہفتہ کی وجہ سے چھٹیاں 5اپریل سے 15اپریل تک جاری رہیں گی یوں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 15اپریل سے ہوگا۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا سمر بریک اپنے شیڈول کے مطابق کی جائے اور عید کی چھٹیوں کو بریک میں شامل کرکے ملازمین کی حق تلفی نہ کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں