سنیچنگ کی وارداتیں، خواتین سمیت متعدد شہری لٹ گئے

سنیچنگ کی وارداتیں، خواتین سمیت متعدد شہری لٹ گئے

راولپنڈی(خبرنگار)شہریوں کو مختلف وارداتوں میں گاڑی، 20 موٹر سائیکلوں، نقدی، زیورات، موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا۔۔۔

 موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر سکندر سے دو موبائل فونز، گھڑی، پسٹل، 2 ہزار روپے، اس کے دوست سے 7 ہزار روپے، 2 موبائل فونز، فرزانہ سے پرس اور دو موبائل فونز، طیب کی دکان میں گھس کر موبائل فون اور 45 ہزار روپے، طوبیٰ سے موبائل فون اور 20 ہزار روپے چھین لیے۔ شوکت کی دکان سے دو افراد 3.5 تولے زیور اور ڈیڑھ لاکھ روپے لے گئے۔ مقدمات درج کرلیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں