مرمتی کے کام میں کفایت شعاری کی جائے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

مرمتی کے کام میں کفایت شعاری کی جائے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سیّد غلام مصطفی شاہ نے پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل کی صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مرمت کے کاموں کے دوران کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی ہدا یت کی اور کہا ۔۔

پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل میں مرمتی کے کاموں میں پائیداری اور مضبوطی کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس میں سی ڈی اے کے سینئر افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا عوام کے پیسے کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں استعمال کیا جائے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں