6پتنگ فروش گرفتار، ریکارڈ یافتہ سے شورٹی بانڈ لینے کا فیصلہ

6پتنگ فروش گرفتار، ریکارڈ یافتہ سے شورٹی بانڈ لینے کا فیصلہ

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 6ملزمان کو گرفتار کر کے 240پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لیں جبکہ راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ افراد سے شورٹی بانڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے، آئی ٹی ونگ کو ٹاسک دیدیا گیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیرصدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سی پی او نے کہا پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے، پتنگ بازی میں ملوث سابق ریکارڈ یافتہ ملزموں سے شورٹی بانڈز لیے جائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں